0

کراچی: بیکری میں دھماکا، 2 افراد زخمی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بیکری کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ پورا علاقہ گونج اٹھا تھا اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، بیکری کے باہر کھڑی گاڑیوں اور نصب پی ایم ٹی کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تخریب کاروی کے شواہد نہیں ملے تاہم دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا اور بیکری کے اندر بھی سلنڈر پھٹے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں