0

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آگیا۔ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تصدیق بھی کردی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان جمال صدیقی نے بتایا کہ گورنر سندھ نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو گورنر ہاؤس میں ہی سیف آئسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے کل ہی خود کو قرنطینہ کر لینا چاہیے تھا، تاہم اب صبح قرنطینہ کر لیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جن لوگوں سے ملا قاتیں رہیں ان کو بتادیا ہے، اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کروارہا ہوں۔ گورنر سندھ نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، جبکہ کہا ہے کہ طبعیت بہتر ہے، کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں لڑنا سکھایا ہے۔گورنر سندھ نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللّٰہ ہم اس وبا سے لڑیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل قرنطینہ میں چلے گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں