منشا پاشا لاک ڈاؤن میں معین اختر کو یاد کرنے لگیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ اور سماجی کارکن منشا پاشا لاک ڈاؤن میں لیجنڈری کامیڈین و اداکار معین اختر کو یاد کرنے لگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران خود ساختہ تنہائی اختیار کئے اداکارہ منشا پاشا اپنے خیالات مداحوں سے شیئر کرتی آئی ہیں۔منشا کے حالیہ ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ازخود تنہائی میں معین اختر کو یاد کررہی ہیں۔منشا کا اپنے حالیہ ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ کاش معین اختر موجودہ صورتحال میں زندہ ہوتے تاکہ میں سن سکتی کہ اُن کا کورونا کے حوالے سے کیا کہنا ہے۔واضح رہے کہ ہر دل عزیز شخصیت معین اختر کی 22 اپریل کو 9ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں