صنعتیں K.E کے اضافی بل ادا نہیں کر سکتیں، صدر کاٹی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ صنعتیں کے الیکٹرک کے اضافی بل ادا کرنے کی متحمل نہیں ہیں۔صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج کی ایڈجسٹمنٹ کےنام پر کے الیکٹرک اضافی بل بھیج رہی ہے۔شیخ عمر ریحان نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا بحران میں بھی بجلی کے اضافی بل آتے رہے توصنعتوں کی بقا مشکل ہو جائے گی، وزیر اعظم عمران خان اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے مزید کہا ہے کہ مارچ میں ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھیجے گئےاضافی بلوں کی مخالفت کر چکے ہیں، کاٹی نے وزیراعظم کوخط لکھا تھا لیکن اپریل کے بلوں میں اضافی بوجھ پھر شامل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صنعتیں موجودہ حالات میں پہلے ہی شدید مالی بحران کا سامنا کر رہی ہیں، وزیر اعظم، وزیرِتوانائی اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں