نماز تراویح کے دوران مسجد حرام میں سماجی دوری پر کیسے عمل کیا جا رہا ہے؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے ‘حرمین جنرل پریزیڈنسی’ کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر مسجد حرام میں سماجی فاصلے کے اصول اور صحت سے متعلق جاری کردہ پروٹو کول پرعمل درآمد شروع کرا دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام اور صحن بیت اللہ میں نماز تراویح کے دوران نمازیوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں نمازیوں کو فاصلے پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ سفارشات کے بعد حرمین پریزی ڈنسی کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نماز تراویح پانچ تسلیمات (سلام) پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ تکمیل قرآن نماز تہجد میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حرمین پریزی ڈنسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کا کہنا ہے کہ نمازوں اور تراویح میں اختصار کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین میں تراویح کے بجائے صرف عشاء کی نماز ادا کی جائے گی جب کہ تراویح کے بجائے تہجد کی نماز ادا کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں