کراچی، سروسز اسپتال میں 26 بستروں کا ICU تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سروسز اسپتال کراچی میں 26 بستروں پر مشتمل آئی سی یو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔کراچی میں حکومت سندھ کا سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال میں کورونا وائرس کے پیش نظر 26 بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت کا شعبہ زیر تعمیر ہے۔میڈیکل سپریٹنڈیٹ ڈاکٹر فرحت عباس کے مطابق آئی سی یو 26 وینٹی لینٹر نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا بروقت علاج اور ان کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ذرائع کے مطابق اگلے 10 روز میں آئی سی یو مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں