0

ہاتھ دھونا ہی ہماری امید ہے، سلمان خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایک مرتبہ پھر پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونے کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے وڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا کہ ہر ملک وائرس کا علاج ڈھونڈنے میں لگا ہے لیکن اس میں تھوڑا سا وقت لگے گا، لیکن جب تک علاج دریافت نہیں ہو جاتا ہمیں اس وائرس سے لڑتے رہنا ہے۔اداکار سلمان خان نے مزید کہا کہ آج کے وقت میں آپ کے اور اہل خانہ کی صحت بہت ضروری ہے۔ کسی بھی صابن سے ہاتھ دھو کر لوگ خود کو وائرس سے دور رکھیں۔ جب تک کورونا کا کوئی علاج دریافت نہیں کر لیا جاتا تب تک ہاتھوں کو دھونا ہی ہماری امید ہے۔انہوں نے لوگوں سے وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں