سنگاکارا پاکستانی لڑکی کے بیٹنگ اسٹائل سے متاثر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے پاکستان کی 8 سالہ سامیعہ افسر کی صلاحیتوں کی تعریف کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سامیعہ افسر کی بیٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، ویڈیو میں اُن کے بیٹنگ کرنے کے اسٹائل کو سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کے ساتھ مشابہت دی گئی۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکارا بھی سامیعہ افسر کی ویڈیو دیکھ کر اُن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔کمار سنگاکارا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ینگ ٹیلنٹ کی تکنیک مجھ سے بہت بہتر ہے۔ کرکٹ میں ایسا ٹیلنٹ دیکھنا بہت اچھی چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بیٹنگ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اس عمر میں ایسا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔سامیعہ افسر پہلی مرتبہ 2018 میں لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرائیلز کے دوران سامنے آئیں، وہ اپنے والد کے ہمراہ ٹرائیلز دینے پہنچی تھیں۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ سامیعہ افسر کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئی اور ہر سطح پراُن کی معاونت اور رہنمائی کا اعلان بھی کیا۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے سامیعہ افسر کے روشن مستقبل کی نشاندہی کی ہے۔واضح رہے کہ سامیعہ افسر ان دنوں کنئیرڈ کالج گرلز اکیڈمی میں دیگر لڑکیوں کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں