0

اقتصادی ماہرین نے تیل کی ہیجنگ کی سفارش کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کورونا ریلیف تھنک ٹینک کے اجلاس کے دوران اقتصادی ماہرین کی جانب سے تیل کی ہیجنگ کی سفارش کی گئی ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کورونا ریلیف تھنک ٹینک کے اجلاس کے دوران متعدد سفارشات کی گئیں، تھنک ٹینک کی جانب سے پاور سیکٹر کے قرضوں کی اسکروٹنی کی تجویز سمیت ملکی، غیرملکی قرضوں کی ری شیڈولنگ کی بھی سفارش کی گئی ہے۔کورونا ریلیف تھنک ٹینک کے اجلاس کے دوران تھنک ٹینک نے ہاوسنگ سیکٹر کے لیے قرضوں کاحجم بڑھانےکی تجویز پیش کی ہے جبکہ زراعت، ترقیاتی منصوبوں کی بہتری کے لیے بھی سفارشات پیش کی گئیں۔اجلاس کے دوران تھنک ٹینک نے گندم کی جلد خریداری مکمل کرنے کی بھی تجاویز پیش کی ہیں ۔اقتصادی ماہرین کی جانب سے ایکسپورٹرز، بڑے کاروبار کے لیے جی ایس ٹی کی شرح 17سےکم کر کے 5 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اس تجویز سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوسکتی ہیں، اج لاس کے دوران سیکریٹری خزانہ نے ایف بی آر کے محاصل میں کمی کی مشکلات پر بریفنگ دی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک پاکستان کے 1.8 ارب ڈالرز کے قرضے مؤخرکرسکتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے 1.4 ارب ڈالرز مل چکے ہیں۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک کی سفارشات کوشارٹ ٹرم، مڈٹرم، لانگ ٹرم بنیادوں پر دیکھاجائے گا، وزیراعظم بہت جلد تھنک ٹینک کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے عالمی ماہرین کےتجربات سے بھی فائدہ اٹھایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں