امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 10 لاکھ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد دس لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ 55 ہزار کے قریب افراد جان سے جا چکے، صرف ریاست نیویارک میں سوا بائیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے۔امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد اب تک نو لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، نیویارک میں دو لاکھ 93 ہزار افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے یوں صرف ریاست نیویارک کے ایک اعشاریہ پانچ فی صد باشندے کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔نیویارک میں اب تک 8 لاکھ 5 ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں جو ریاست کی کل آبادی میں سے چار اعشاریہ ایک فی صد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔نیویارک کے گورنر نے دواخانوں اور فارمیسی میں بھی کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اب ٹیسٹوں کی تعداد میں اور اضافہ ہوگا۔امریکا اب تک 53 لاکھ 81 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کر چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں