احتیاطی تدابیر، صدر مملکت نے اسلام آباد کی مساجد کا دورہ کیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں مختلف مساجد کا دورہ کرکے نماز اور تراویح کے دوران اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور خصوصی معاون برائے سی ڈی اے علی اعوان کے ہمراہ بھارہ کہو میں جامع مسجد انوار مدینہ احمد ٹاؤن، جامع مسجد غوثیہ سملی ڈیم روڈ، بیگم مسجد بھارہ کہو اور جامع مسجد شمع رسالت کا دورہ کیا۔انہوں نے مساجد میں نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مساجد انتظامیہ کو ان تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں