لاہور: 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بچی گلی میں موجود تھی کہ ملزم بچی سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہا، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے پر مقدمہ درج کرکے ویڈیو کی مدد سے ملزم وقاص کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص اوکاڑہ کا رہائشی اور سبزہ زار میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں