پنجاب میں کورونا کے مزید 120 کیس سامنے آگئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب میں کورونا کے مزید 120 کیس سامنے آگئے، کنفرم مریضوں کی تعداد 5 ہزار 446 ہوگئی ہے،صوبے میں اب تک 81 افراد کورونا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق پنجاب میں کورونا کے 1183 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا کے 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ترجمان کے مطابق لاہورمیں کورونا وائرس کے 1217 کنفرم مریض ہیں، راولپنڈی میں 289، گجرات میں 221، گوجرانوالہ میں 144 اور سیالکوٹ میں کورونا کے 101 کنفرم کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں