ساری کوششیں رنگ لے آئیں۔۔!! پاکستان جلد کورونا پر قابو پا لے گا۔۔۔پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں چینی سفیر نے اہل پاکستان کو ماہ صیام کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان بھی جلد کورونا پر قابو پا لے گا۔ ایک ٹویٹ میں سفیر یاؤ جنگ نے کہا چینی حکومت اور عوام وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی بھائیوں کی ہر
ممکن مدد کر ر ہے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابقکورونا کے متاثرین سے زیادہ لاک ڈاؤن کے متاثرین کی پریشانی ،ان کے روزگار اور بھوک کا ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال کنفیوژ نظر آتی ہے اور یہ کنفیوژن براہ راست لاک ڈاؤن پر اثرانداز بھی ہوتی ہے ،سڑکوں پر ٹریفک جو چند روز قبل تک نہ ہونے کے برابر تھی آج ٹریفک کا بہاؤ بحال ہونا شروع ہو چکا ہے ۔ بین الاضلاعی روٹوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں تو باقی ساری ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے اور سب سے اہم بات لاک ڈاؤن اب سمارٹ لاک ڈاؤن تک آ گیا ۔ مساجد میں نماز و تراویح کی مشروط اجازت مل چکی ہے لیکن ڈاکٹرز ابھی بھی چیختے چلاتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ سلسلہ اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی لچک درست نہیں۔ خدانخواستہ یہ سلسلہ کسی ایک علاقہ کسی ایک محلے کسی ایک مسجد کسی ایک مارکیٹ سے شروع ہو گیا تو پھر یہ رکنے والا نہیں لہٰذا تمام تر خدشات،خطرات اور تشویشناک صورتحال کے دعوؤں میں اگر صداقت ہے تو پھر حکومت کو یکسوئی اور سنجیدگی اختیار کرنا ہوگی۔ کسی بڑے واقعہ سانحہ یا پھیلاؤ کا انتظار کئے بغیر اپنے اقدامات متاثر بنانا ہوں گے ۔ یہ نہ ہو کہ خدا کے فضل و کرم سے ہم آج تک جو کورونا کے بڑے پھیلاؤ سے بچے ہوئے ہیں اور شرح اموات کم ہے ۔ ہماری کسی کمزوری، بے احتیاطی میں وہ سب کچھ دھرے کا دھرا رہ جائے اور وہ خطرات اور خدشات پورے ہونے لگیں جو ظاہر کئے گئے ہیں۔ خدانخواستہ ایسا ہوتا ہے تو نہ ہمارے ہسپتال، نہ ہی ڈاکٹرز اس کے آگے بند باندھ سکیں گے اور بقول ایک ڈاکٹر رہنما کے کورونا نے زور پکڑا تو کیا ہم متاثرین کا علاج سڑکوں پر کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں