0

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن اور پی ایس بی آمنے سامنے

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن(پی بی ایس اے) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) آمنے سامنے آگئے۔پی بی ایس اے کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کا دوہرا معیار قابل افسوس ہے، پاکستان اسپورٹس دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو تو انعامات دے رہا ہے لیکن اسنوکر کیلئے اُس کے پاس پیسے ختم ہوجاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ محمد آصف نے دوسری بار عالمی ٹائٹل جیتا لیکن چیمپئن کھلاڑی کو اب تک ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔عالمگیر شیخ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والوں کو کیش ایوارڈ دیا جارہا ہے مگر اسنوکر کے کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ملا۔عالمگیر شیخ نے کہا کہ بین الصوبائی رابطہ کی وزیر فہمیدہ مرزا اسنوکر کے کھلاڑیوں کا بھی خیال کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں