0

سرگودھا اور رحیم یار خان میں حادثات، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر سرگودھا سے لاہور آنے والی ایمبو لینس بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی، جبکہ رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر آ ئل ٹینکر اور ٹریلرآپس میں ٹکرا گئے۔راجن پور: ٹرالر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار باپ، 2 بیٹے جاں بحق بابو صابو انٹر چینج کے قریب حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے،جس میں زخمی ہونے والے 7 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بابو صابو انٹر چینج کے قریب سرگودھا سے مریض لاہور لانے والی ایمبولینس تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں جاوید اور عمر جاں بحق جبکہ آصف، محمود، اشتیاق اور یونس سمیت 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر نصف شب کو رحیم یار خان میں قوامی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا ہے جہاں آ ئل ٹینکر اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے، ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پٹرول تھا تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں