کورونا وائرس کے خلاف 6 ویکسین کے انسانوں پر تجربات

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے مزید تین ویکسین کی انسانی ٹرائل کی اجازت دے دی ہے۔ اس طرح دنیا بھر میں ایسی ویکسین کی تعداد چھ ہوگئی ہے جن کے تجربات انسانوں پر کیے جارہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کوروناوائرس کے خلاف اس وقت 77 ویکسین پر کام جاری ہے اب تک 6 ویکسین کو اجازت دی گئی ہے کہ اُن کے تجربات انسانوں پر کیے جائیں۔ تین ویکسین چینی ماہرین نے تیار کی ہیںجبکہ دوامریکا اور ایک برطانیہ میں تیار کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے اگرچہ تین سے چار ماہ میں یہ ویکسین تیار کرلی گئی ہیں لیکن ان کی عام افراد تک رسائی میں 12سے 18 ماہ تک لگ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں