علی ظفر نے دُنیاوی دستور ’تم غلط،میں صحیح‘ کے مترادف گانا گالیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر نے سالوں سے چلتا آرہا دُنیاوی دستور ’تُم غلط،میں صحیح‘ کے مترادف گانا لکھ کر گالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکار گزشتہ کئی سالوں سے چلتا آرہا دُنیاوی دستور ’تُم غلط، میں صحیح‘ کے مترادف ایک گانا گارہے ہیں۔علی ظفر نے گانا شروع کرنے سے پہلے اپنے مداحوں سے کہا کہ’ہم بچپن سے ایک چیز دیکھتے آرہے ہیں، وہ ہم نے سیاست میں بھی دیکھا ہے اور ذاتی زندگیوں میں بھی دیکھا ہے، اِس چیز کو سمجھنا مشکل ہے اور یہ ایک لمبی بحث ہوسکتی ہے لہٰذا میں نے اِس پر ایک میلوڈی گانا لکھا ہے آپ سب کو گاکر سُناتا ہوں ۔‘گلوکار نے اپنا میلوڈی گانا کچھ اِس طرح گایا:
تُم غلط اور میں صحیح
یہ دستور زندگی کا ہی سہی
میں ہوں خُدا، وہ کچھ نہیں
سوچتے ہیں کیوں یوں ہم سبھی
راستے مل بانٹ کے
چلو آؤ ڈھونڈیں کل کے لیے
رنجشیں جو دل میں ہیں
چلو آؤ مل کر دور کریں
نہ تُم غلط ، نہ میں صحیح
ہو دستور زندگی کا اب سے یہی
یہ گانا گانے کے بعد علی ظفر نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ ’آپ لوگ کیا سمجھے؟‘اُنہوں نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے موجودہ سماجی و سیاسی منظر کی روشنی میں یہ نئی ٹون ’نہ تُم غلط، نہ میں صحیح‘ لکھی ہے۔‘ہارون نے 10سال بعد پہلی’سولو‘ میوزک ویڈیو جاری کردیعلی ظفر نے لکھا کہ ’سُن کے بتائیے گا کہ آپ اِس کو سُن کر کیا سمجھے؟‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں