کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، ہیڈ کوچ ‏خواجہ جنید

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو نیا ٹریننگ پلان بھجوائے گی، ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام کیا ہے ۔پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث کھلاڑیوں کو گھروں میں رہتے ہو ئے فزیکل ٹریننگ کا پلان بھجوایا اور 3 ہفتوں کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹیم مینجمنٹ کے بھیجے گئے فٹنس پلان کے مطابق کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ کے لیئے ویڈیوز بھجوائیں جس سے مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ دو دنوں میں 35 سے زائد کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ ویڈیو کے ذریعے لیا گیا ہے، اب تفصیلی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کو نیا پلان بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے روزوں کے دوران ڈائٹ پلان پر سختی سے عمل کرنے کا کہا ہے، خوشی ہے کہ مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر توجہ دی، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں