سعودی عرب میں مزید 1172 کورونا مریضوں کی تصدیق

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، سعودی عرب میں آج کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1172 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 6 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 127 ہوگئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرافراد کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی، 525 نئے کیس کے بعد متاثرین کی کُل تعداد 9281 ہوگئی ہے۔کورونا سے زیادہ اموات کی وجہ ابتدا میں نمونیہ کا پتہ نہ چلنا ہےدبئی میں آج 8 افراد کا انتقال ہو گیا، ایک دن میں ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ اب تک عرب امارات میں 64 افراد کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1760 ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد تعداد کی مجمعوعی تعداد 27 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں، جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 7 لاکھ 58 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے۔امریکا میں کورونا سے 8 لاکھ87 ہزار ا فراد متاثر ہوچکے ہیں، ملک میں اموات 50 ہزار 283 ہوگئیں۔اسپین میں کورونا سے 2 لاکھ19 ہزار افراد متاثر جبکہ ہلاکتیں 22 ہزار 524 ہوگئی ہیں۔امریکا کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں ایک لاکھ 89 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، یہاں اموات 25 ہزار 549 ہوگئیں۔فرانس میں کورونا سے ایک لاکھ 58 ہزار افراد متاثر اور اموات21 ہزار 856 ہوگئی ہیں۔جرمنی میں کورونا نے 5575 افراد کی جان لے لی جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں۔جنوبی کوریا اور ویتنام میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی برطانیہ میں کورونا سے ایک لاکھ 38 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 738 ہے۔ترکی میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ ایک ہزار افراد متاثر اور 2491 جان سے جاچکے ہیں۔ایران میں کورونا متاثرین 88 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتیں 5574ہوگئیں۔چین میں کورونا سے 82 ہزار 804 افراد متاثر ہوئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 4632 ہوگئی ہے۔ روس میں کورونا سے 68 ہزار 622 افراد متاثر اور 615 ہلاک ہوچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں