0

پوری دنیا میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔۔۔۔!! سب سے طوی روزہ کس ملک میں ہوگا؟

لاہور (ویب ڈیسک) ناروے جہاں دنیا کا طویل ترین روزہ رکھا جائے گا، سکینڈنیوین ممالک میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے ہوگا، پاکستان اور خلیجی ممالک میں 16 گھنٹے کا روزہ رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ کچھ ممالک میں جمعہ کے روز پہلا روزہ تھا، جبکہ پاکستان سمیت کچھ ممالک میںآج پہلا روزہ ہوگا۔ان روزوں کا دورانیہ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ہے۔ کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں اس برس روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے۔ دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ سکینڈنیوین ممالک میں رکھا جائے گا جہاں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 30 منٹ ہوگا۔ سکینڈنیوین ممالک میں سویڈن، ناروے، فن لینڈ، آئس لینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں۔جبکہ دنیا میں مختصر ترین دورانیے کا روزہ چلی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ ساڑھے 11 گھنٹے ہوگا۔عرب اور خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ تقریباً 15 سے 16 گھنٹے ہوگا، جبکہ پاکستان میں بھی روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے ہی ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں