0

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امت مسلمہ کو رمضان الکریم کی مبارکباد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے رمضان الکریم کی آمد پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بطور قوم ہم نے اپنی پالیسیوں کو امیر کے لیے بنایا اور کمزور طبقہ کو نظر انداز کیا۔ ہمیں اس ماہ مبارک میں غریب اور کمزور طبقہ کو نظر انداز کرنے پر اللہ تعالی سے معافی مانگنی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم دہاڑی داروں، چھابڑی والوں اور مزدروں کا سوچے بغیر لاک ڈاؤن کریں گے تو ان سب کو بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے کمزور طبقہ اور غریب شہریوں کو نظر انداز کرنے پر اللہ تعالی ہمیں معاف کرے۔اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ آئیں اس مسئلہ کو ایک قوم بن کر حل کرتے ہیں۔ ہم ماہ رمضان میں کمزور طبقہ کو غربت سے نکال کر قومی دھارے لائیں گے، جس طرح ہمارے نبی پاک ﷺ نے جس طرح دنیا کی پہلی فلاحی ریاست، ریاست مدینہ میں کیا اور جیسے چین نے اپنے ستر کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں