0

امریکا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کتنے ہزار تجاوز کرگئی؟ اعدادوشمار سامنے آتے ہی عالمی میڈیا پر کھلبی مچ گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق آج امریکہ میں 167مزید اموات واقع ہوئیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50ہزار 403ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں آج 3ہزار756نئےکیسزبھی رپورٹ ہوئے اور اب ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 90ہزار 198ہوگئی ہے جن میں سے 89ہزار 982مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد 7لاکھ49ہزار 813ہےایکٹو کیسز میں سے 15ہزار42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک ملک میں 48 لاکھ 19 ہزار 705 ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی ڈاکٹر رچرڈ لیوی ٹن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں میں نمونیہ کا ابتدا میں پتہ نہ چلنے سے اموات زیادہ ہو رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈاکٹر رچرڈ لیوی ٹن کی جانب سے وینٹی لیٹر پر بیشتر کورونا مریضوں کے انتقال کر جانے پر تحقیق کے نتیجے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ابتدائی مراحل میں نمونیہ کا پتہ نہ چلے کی وجہ سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر رچرڈلیوی ٹن کا کہنا تھا کہ کووڈ نمونیہ کی فوری تشخیص مریض کو وینٹی لیٹر یا موت سے بچا سکتی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کوروناسے نمونیہ میں آکسیجن کمی کے باوجود شروع میں سانس میں دشواری کا احساس نہیں ہوتا ، آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے سانس کھینچنے سے ہوا دانی کونقصان پہنچتا ہے، ہوا دانی اور پھیپھڑوں کو مسلسل نقصان سے مریض خطرناک مرحلے میں پہنچ جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں