قرنطینہ میں رہنا کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہے: صبا قمر

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے بھی یوٹیوب چینل کا آغاز کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رہنا کسی کیلئے بھی آسان نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اپنے گھروں پر قرنطینہ کرنے والے فنکاروں نے سوشل میڈیا کو اپنے مداحوں کو خوش کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ اداکارہ صباقمر نے بھی اپنے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا اور آئسو لیشن گڈبائے صباقمر کے نام سے پہلی ویڈیو اپ لوڈ کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں رہنا کسی کیلئے بھی آسان نہیں۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ پہلی ویڈیو کو پہلی قسط سمجھا جائے، اس موضوع پر مزید ویڈیوز بھی اپ لوڈ کروں گی۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز، فیصل قریشی، عائشہ عمر اور دیگر فنکار پہلے ہی یوٹیوب چینلز چلا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں