0

مسلمانوں کو رمضان مبارک، سونم کپور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے۔ ان کے اس پیغام کو لاکھوں لوگوں نے پسند بھی کیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اداکارہ سونم کپور نے پیغام میں لکھا کہ میرے بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کریم مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔سونم کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور پیغام کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور ان کو جوابات بھی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں