ٹی 20 کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم اسٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے!

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دور حاضر میں بابر اعظم کو پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کا سب سے اہم کردار کہا جائے، تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا، پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پہلا بین الاقوامی میچ 31مئی 2015ء کو کھیلا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں زمبابوے کے خلاف یہ ون ڈے میچ تھا، گذشتہ پانچ سال کے دوران بابر اعظم نے پاکستان کے لئے 26 ٹیسٹ 74 ون ڈے اور 38 ٹی20 کھیلے ہیں، دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو اس وقت پاکستان کے ٹی 20 کپتان ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔جبکہ 38 ٹی20 مقابلوں میں بابر اعظم نے 50.72 کی اوسط سے 1471رنز 13نصف سینچریوں کی مدد سے بنائے ہیں، 25 سال کے بابر اعظم آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں اس وقت 879 رینکنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں، البتہ حالیہ عرصے میں وائٹ گیند کرکٹ میں اہمیت کے حامل سمجھے جانے والے اسٹرائیک ریٹ کے معاملے میں باصلاحیت بابر اعظم خاصے پیچھے کھٹرے دکھائی دے رہے ہیں۔ٹی20 کرکٹ میں بین الاقوامی سطح پر بابر اعظم حیران کن طور پر پہلے 50 بیٹسمینوں کی فہرست کا بھی حصہ نہیں ہیں، اس فہرست میں پاکستان کے شاہد آفریدی (14)، شرجیل خان (45) اور فخر زمان (47) شامل ہیں۔ٹی20 رینکنگ میں سر فہرست بیٹسمین بابر اعظم کا نمبر 92 ہے، دوسری جانب اگر بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے کھیلی جانیوالی 50 بہترین اننگز کا اگر اسٹرائیک ریٹ کے تناظر میں جائزہ لیا جائے، تو کم سے کم 25 رنز کی بنیاد پر کھیلی جانیوالی پہلی 50 اننگز میں بھی بابر اعظم کا نام ڈھونڈنے سے نہیں ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں