0

ہم نے بھارت کو بہت ہرایا، اب وہ ٹیم ہم سے بہتر ہوگئی، عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپئن کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بھارتی ٹیم کو ہر جگہ ہرایا، لیکن اب وہ ٹیم ہماری ٹیم سے بہتر ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا فنڈ کے لیے احساس ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جب ان سے کرکٹ میں سب سے زیادہ بےچین کرنے والوں اور حریف کھلاڑیوں سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے وقتاً فوقتاً اپنے آپ کو بطور سپر اسٹار ثابت کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جیت تب ہی حاصل ہوتی ہے، جب کھلاڑی میں خود اعتمادی پیدا ہوجائے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ماضی میں بھارتی ٹیم کو ہر میدان میں شکست دی۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ ٹاس کے لیے میدان میں جاتے تھے تو بھارتی کپتان کے چہرے پر پریشانی دکھائی دیتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی ٹیم کو ہر جگہ ہرایا، لیکن اب بھارت ٹیم پاکستانی ٹیم سے بہت بہتر ہوچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں