دنیا بھرمیں کورونا 1 لاکھ 90 ہزار زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کورونا وائرس دنیا بھرمیں 1 لاکھ 90ہزار سے زیادہ زندگیاں لے گیا۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 15ہزار سے تجاوز کرگئی۔امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 176 اموات کے ساتھ مجموعی اموات 50ہزار کے قریب ہوگئیں۔برطانیہ میں مزید 638 اموات کے ساتھ تعداد 18ہزار سے بڑھ گئی ہے۔فرانس میں 516، اٹلی میں 464، اسپین میں 440، بیلجیئم میں 228 ، ترکی میں 115 اور ایران میں 90 اموات سامنے آئیں۔برازیل میں 407 مزید اموات کے ساتھ تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں