0

بھارتی انتہاپسندوں کی دبئی میں مقیم صحافی کو دھمکیاں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی انتہاپسندوں نے فاشزم کے نشے میں دبئی میں مقیم صحافی کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں۔دبئی میں مقیم گلف نیوز کے فیچرز ایڈیٹر نے خلیجی ملکوں میں مقیم بھارتی باشندوں کی مسلم مخالف مہم بے نقاب کی تھی۔ فیچرز ایڈیٹر مظہر فاروقی بھارتی شہری ہیں اور ملازمت کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں۔انہوں نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات اور خلیجی ملکوں میں مقیم کئی بھارتی باشندے سوشل میڈیا پر مسلم مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے بعد اماراتی پولیس حرکت میں آئی اور اس نے متعدد بھارتی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔اس کے بعد مظہر فاروقی کو دھمکیاں ملنی شروع ہوئیں کہ ان کا بھارتی پاسپورٹ ضبط کر لیاگیا ہے، اگر بھارت آئے گا تو واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ تحقیق پر معلوم ہوا کہ جن افراد نے دھمکیاں دی تھیں ان میں سے کچھ کا تعلق بی جے پی کے آئی ٹی ونگ سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں