بابر اعوان سے محمد میاں سومرو کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور پارلیمانی امور سمیت مختلف اداروں میں ممکنہ نجکاری کے عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔بابر اعوان نے کہا کہ قانون سازی کا عمل تیز کرنے کیلئے پارلیمانی کارروائی شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہا کہ کورونا کی صورت حال کے باعث نجکاری کا عمل فی الحال معطل کیا گیا ہے، حالات معمول پر آتے ہی زیر التواء معاملات میں تیزی لائی جائیگی، حکومت کی ساری توجہ اس وقت وباء پر قابو پانے اور عوام تک ریلیف پہنچانے پر مرکوز ہے۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر زیر التوا بلوں پر قانون سازی مکمل کریں گے، کورونا وائرس کی صورت حال دیکھ کر اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے عوامی ریلیف کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے، بہتر حکومتی حکمت عملی ہی وبا پر قابو پانے کا موثر طریقہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں