0

پنجاب میں کورونا کے مزید 115 مریض صحت یاب

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب میں کورونا وائرس کو مزید 115 افراد نے شکست دے دی جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 905 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کی تفصیلات سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی ہیں جس کے مطابق مزید 115 افراد پنجاب میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 67 ہزار 882 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4767 مثبت آئے۔ جبکہ 20 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 65 افراد کی موت ہوچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں