رمضان المبارک کے دوران تمام ریسٹورینٹ دوپہر 3 بجے سے صبح 3 بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا گیا

ریاض(ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران تمام ریسٹورینٹ کھولنے کا اعلان کردیا ردیا ہے۔سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں موجود تمام ریسٹورینٹ دوپہر 3بجے سے صبح3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ اعلان رمضان المبارک کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ شہریوں اور مقیم افراد کو سحری اور افطاری میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ریسٹورینٹ کھولنے کیلئے باقاعدہ طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا اور سماجی دوری کے اصول پر عمل پیرا ہو کر اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں مسلسل چھٹے روز یومیہ بنیاد پر 1 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مملکت میں جمعرات کے روز 1 ہزار 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 13 ہزار 930 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 6 روز کے دوران کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سعودی عرب میں مسلسل چھٹے روز یومیہ بنیاد پر 1 ہزار سے زائد کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں ہفتے کے روز ہوشربا 1 ہزار158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں اب کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 13 ہزار 930 ہوگئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مملکت میں آخری اپ ڈیٹ تک کرونا وائرس کے باعث 121 افراد جان کی بازی ہار چکے، جبکہ 1 ہزار 900 سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔حکومت نے دارالحکومت ریاض، تبوک، دمام، ظہران اور ہفوف میں 24گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس وقت سعودی عرب کے 15 شہروں میں 24 گھنٹوں کا کرفیو نافذ ہے۔ ان شہروں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی شامل ہیں۔ اس وقت مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کی آمد بھی بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں