0

اہم ترین ملک میں کرونا وائر س سے 300پاکستانی جاں بحق ۔۔۔

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 300 پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے ۔ برطانوی محکمہ صحت سروس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 19 اپریل تک ہونے والی اموات کی تعداد 13918 ہے جن میں 10244 سفید فام اور 2252 افراد سیاہ فام اور ایشیائی و دیگر شامل ہیں جو کہ 6 فیصد بنتے ہیں ۔ باقی کے 10 فیصد اموات نسلی نژاد کی ہیں جن کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 420 جبکہ پاکستانی نژاد افراد کی تعداد 300 بتائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 407 ، کارابلین ، 89 بنگلہ دیشی ، 50 چینی ، 217 دوسرے اشیائی ، 131 سیاہ فام افراد بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکہ کے مقامی صحت حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ میں بہت پہلے پہنچ چکا تھا تاہم اسے محض فلو سمجھا گیا۔ سانتا کلارا کاؤنٹی کے ہیلتھ آفیشلز نے بتایا ہے کہ کورونا کئی ہفتے قبل جنوری میں ہی کیلی فورنیا میں گردش کر رہا تھا۔اس سے ہونے والی اموات کے بارے میں غلط فہمی تھی کہ ان کی وجہ فلو ہے۔ امریکی کاؤنٹی کی افسر سارا کوڈی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 6 فروری کو ایک 57 سالہ خاتون کی کورونا سے موت ہوئی۔اس سے قبل امریکا میں کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔امریکہ میں جو پہلی موت بتائی گئی تھی وہ 29 فروری کو واشنگٹن میں ہوئی تھی۔مریض کورونا کی وجہ سے سانس کی نالی کی بیماری میں مبتلا تھا۔ان خبروں کے بعد کیلیفورنیا کی صحت حکام نے کورو نا وبا کے پھیلاؤ کو سمجھنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں