امارات ائیرلائن نے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا

دبئی (نیوز ڈیسک ) امارات ایئر لائن نے محدود مسافروں کے ساتھ 8 شہروں کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے آپریٹ ہونے والی امارات ایئرلائن کی جانب سے 8 شہریوں میں محدود مسافروں کے ساتھ فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سفر کے دوران مسافروں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے گا جبکہ ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے۔فلائیٹس 25، 27 اور 29 اپریل کو فرینکفرٹ کیلئے اڑان بھریں گے۔ فلائٹس جکارتہ میں 26 اپریل ، جوہانسبرگ میں 25اپریل، لاگوس 26 اپریل ، لندن ہیتھرو میں 23،24،26،28 اور 30 اپریل کو پہنچے گی۔ میڈریڈ 29 اپریل ، منیلا 24،29 اور 30 اپریل کو روانہ ہوگی۔ ان فلائٹ آپریشن کی خدمات سے دبئی کے رہائشی اور شہری حاصل کر سکیں گے۔یو اے ای سے جوہانسبرگ ، لاگوس اورتونس جانے کے خواہان افراد کو متحدہ عرب امارات میں متعلقہ ممالک کے سفارت خانے سے رابطہ کرنا ہوگا۔دیگر مسافر امارات ائیر لائن کی ویب سائٹ پر آن لائن بکنگ کرسکیں گے۔ متعلقہ ملک میں جانے کے خواہاں افراد کو سفر کیلئے ان ممالک کے اصولوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ مسافروں کو حفظان صحت کے اصولوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ سفر کرنے والے مسافروں کو تین گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پر پہنچنا ہوگا۔ ایئر پورٹ میں داخل ہوتے ہی ماسک ضروری ہوگا۔ جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ کم سے کم رابطہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ یاد رہے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے دنیابھر میں فلائٹ آپریشنز کو محدود کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں