خراب بال آپکی صحت سے متعلق کیا کہتے ہیں ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ کے بالوں کی خوبصورتی کا براہ راست تعلق آپ کی صحت سے ہے، اگر آپ کے بال روکھے، پتلے، بے جان ہو گئے ہیں یا گر رہے ہیں تو یہ وقت اپنی جسمانی صحت پر غور کرنے کا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق بالوں کا صحت مند نہ رہنا، جھڑنا اور پتلے ہو جانے سے ان کی دیکھ بھال شروع کر دی جاتی ہے جبکہ ان سب شکایتوں کا حل انسان کا اپنی مجموعی صحت پر غور کرنا اور اس کا خیال رکھنا ہے، اگر آپ کے بالوں کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے تو آپ کو مندرجہ ذیل بیماریاں ہو سکتی ہیں۔بالوں کا عمر سے پہلے سفید ہونا: وجہ ذہنی دباؤ یا اعصابی تناؤ ہےبالوں کا عمر سے پہلے سفید ہونا خاندانی عادت بھی ہو سکتی ہے، اگر آپ کے خاندان میں ایسا ہوتا آ رہا ہے تو یہ ہارمونل ہو سکتا ہے اس کے لیے کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں ۔اگر آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں، خاندان میں ایسی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی تو اس کی وجہ ذہنی دباؤ یا ہر وقت تذبذب میں رہنا ہو تا ہے، گرتے بالوں کا علاج سپلیمنٹس کے ذریعے کیا جاتا ہے جیسے کہ کیلشیم وغیرہ سے مگر یہ اس کا باقاعدہ اور مؤثر علاج نہیں ہے ۔ذہنی دباؤ سے لڑنے کے لیے وافر مقدار میں خارج ہونے والے ہارمون کو ’کارٹسٹول‘ کہتے ہیں ، یہ ہارموں ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور انسان تیزی سے گنجے پن کا شکار ہو جاتا ہے۔مردوں میں گنج پن کی وجہ ہارمون ’ اینڈروجن ‘ کی زیادہ مقدار میں خارج ہونا ہوتا ہے ۔تھائیرائیڈ ہارمون انسانی جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے جیسے کہ انسانی جسم کا بڑھنا اور میٹا بالز کو توازن میں رکھنا، تھائیرائیڈ ہارمون کا اضافی مقدار میں خارج ہونے کے عمل کو ’ہائیپر تھائیرائیڈزم ‘ کہتے ہیں، ایک بار اگر اس ہارمون کا توازن بگڑ جائے تو آپ کے بال پتلے، روکھے بے جان ہو سکتے ہیں، اور اگر اس ہارمون کا توازن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو آپ کے بال دوبارہ سے خوبصورت ہو جائیں گے ۔بالوں کا تیزی سے جھڑنا، گچھوں کی صورت میں ٹوٹنا : وجہ ، ہامونز کا عدم توازنتھائیرائیڈ کے علاوہ اگر آپ کے جسم میں دیگر ہارمونز عدم توازن کا شکار ہیں خصوصاً خواتین میں ’ ایسٹروجن ‘ تو ایسے میں بال تیزی سے جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں ، یہ عمل خواتین میں زیادہ تر طویل عمر گزر جانے کے بعد ، ماں بننے کے بعد آتا ہے۔آپ کی صحت مند ہونے میں آپ کا خون اہم ترین کردار ادا کرتا ہے ، خون میں لال خلیوں یعنی ’ریڈ بلڈ سیلز‘ کا کم ہونا یا بنیادی دیگر وٹامنز اور منرلز کی کمی سے آپ کے بال تیزی سے گر سکتے ہیں ، اگر دن میں آپ کے بال 50 سے 100 بال گر رہے ہیں تو یہ ایک نارمل روٹین ہے، اگر آپ کے بال اس سے زیادہ گر رہے ہیں تو یہ ایک آپ کے جسم کی جانب سے آپ کے لیے اشارہ ہے کہ آپ صحت مند نہیں ہیں بلکہ آ پ کو دیگر بیماریاں بھی گھیرنے والی ہیں۔اگر بالوں کی جڑوں میں خارش ہے تو اس کا تعلق براہراست آپ کی صفائی سے ہے ، اپنے بالوں کی صفائی کو نظر انداز نہ کریں ، بالوں سے چاہے سر کی جلد چھپ جاتی ہے مگر اس میں ہوا صحیح سے پہنچنے کی صورت میں کوئی بھی انفیکشن آسانی سے ہو سکتا ہے ۔اگر روزانہ بالوں کو دھونے کے باوجود آپ کے بال شام تک گریسی یعنی چکناہٹ سے بھر جاتے ہیں تو اس کی وجہ آپ کی غذامیں مرغن غذاؤں کا زیادہ ہونا ہے، ایسے میں سمجھ جائیں کہ آپ کی سر کی جلد اور بال صحت مند غذا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بالوں کو صحت مند کیسے رکھا جائے ؟بالوں کی دیکھ بھال کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، اپنی غذا کو صحت مند بنائیں، اپنی غذا میں وٹامن ڈی، ای ، بی ، آئیرن ، ہرے پتے والی سبزیوں اور مچھلی کا استعمال بڑھا دیں ۔صحت مند بالوں کے لیے آپ کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔روزانہ ورزش کریں اور اپنے سونے کے اوقات پر خاص نظر رکھیں، بھر پور نیند لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں