0

ماہرہ خان نے اپنی کزن کو خراج تحسین کیوں پیش کیا؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان ٹی وی اور ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے عالمی وبا کی فرنٹ لائن ہیرو اپنی ڈاکٹر کزن کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔گزشتہ رو ز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ادکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک کزن کی تصویر شیئر کی جو کہ برطانیہ میں ڈاکٹر ہیں۔ماہرہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میری کزن مہک ہے، یہ روزانہ بہت سی زندگیاں بچانے کے لیے لڑ رہی ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم سب اِس کے لیے بہت پریشان رہتے ہیں کیونکہ یہ دن رات کورونا کے مریضوں کے ساتھ ہوتی ہے لیکن وہ اپنے مقصد پر قائم ہے جو وہ ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں اور آپ کو گلے لگا کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘ماہرہ خان کا پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور مجھے آپ پر فخر ہے۔‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اِس کے علاوہ میں اِس عالمی وبا سے لڑنے والے پاکستان اور دنیا بھر کے تمام طبی عملے کا بھی شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں۔‘ماہرہ خان کی اِس پوسٹ پر نامور اداکار بلال اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’ایک بہت بڑا شکریہ اُن تمام لوگوں کے لیے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہماری حفاظت کر رہے ہیں، وہ سب ہی اصلی ہیرو ہیں۔‘ثروت گیلانی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب ہی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔‘یاد رہے کہ اِس سے قبل ماہرہ خان نے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں