کورونا :شہزاد رائے کی حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شہزاد رائے کی حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف گلوکار شہزاد رائے نے کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ کے اقدامات اور حکمت عملی کو سراہا۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میںانہوں نے کہا کہ عاصم اعجاز خواجہ، تانیہ ایدروس اور صبا گل جیسے ذہین افراد کو حکومت سندھ کے ساتھ سرگرم دیکھ کر خوشی ہوئی۔شہزاد رائے نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کھلے ذہن کے ساتھ تجاویز کو سننے کا تحمل اور بہتری کے لئے لچک کا مظاہرہ قابل تحسین اور خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مرتضیٰ وہاب اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے معلومات کے تبادلے کی یہ روش جاری رکھیں گے تاکہ حکومت کا رسپانس بہترسے بہتر ہوتا رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں