0

ماہرہ خان کا پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ تاہم اسی دوران یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ کراچی پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اس بات کی تصدیق کراچی پولیس چیف بھی کر چکے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی اس ثابت قدمی کے باعث شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اُنہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔ نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس اہلکار جس طرح اپنی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں اس پر پوری قوم پولیس فورس کی شکر گزار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں