مشتاق احمد، شاہد آفریدی سے متاثر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمدکرکٹر شاہد آفریدی کے کورونا جیسی عالمگیر وبا کے دوران اٹھائے گئے احسن اقدامات سے متاثر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشتاق احمد نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتہائی فکر انگیز بات لکھی۔انہوں نے لکھا کہ ’گھر سے مسجد بہت دور ہے تو چلو یوں کرلیں کہ روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے۔‘شاہد آفریدی کے مستحقین کے لیے کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے نصیحت کی کہ ایسے ہی نیکی کے دِیے جلاتے رہیں۔شاہد آفریدی نے بھی مشتاق احمد کے اس ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں