0

سافٹ بال ورلڈ کپ کورونا کے باعث ملتوی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سافٹ بال ورلڈ کپ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ترجمان کنفیڈریشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث‏ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‏ سافٹ بال ورلڈ کپ اگلے برس 20 سے 28 فروری تک نیوزی لینڈ میں شیڈول تھا۔ترجمان کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ ‏طبی ماہرین اور حکومتی عہدیداروں سے مشاورت کے بعد سافٹ بال ورلڈ کپ 2022 تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‏ باہمی مشاورت سے میگا ایونٹ کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔انڈر 18 ویمنز سافٹ بال ورلڈ کپ اور انڈر 18 بیس بال ورلڈ کپ بھی ملتوی کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یورپ اور ایشیا میں ہونے والے بیس بال اور سافٹ بال کے ٹورنامنٹس ملتوی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ‏ نیوزی لینڈ میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خدشات کا شکار ہے۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ اگلے برس 6 فروری سے 7 مارچ تک شیڈول ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں