0

ٹرمپ کے عارضی طور پر امیگریشن روکنے کے حکم نامے پر دستخط

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے امریکا میں عارضی طور پر امیگریشن روکنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کورونا وبا کے بحران کے دوران امریکیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا ہے، اس سے لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کی بحالی پر بے روزگار امریکیوں کو ملازمت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حکم کا اطلاق صرف ان افراد پر ہوگا جو مستقل رہائش کے خواہاں ہیں یا گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن صحت کے شعبے میں کام کرنے والے گرین کارڈ درخواست گزاروں کو چھوٹ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی کا اطلاق عارضی بنیادوں پر داخل ہونے والوں پر نہیں ہوگا، ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امیگریشن معطلی ساٹھ روز کے لیے ہوگی۔ اضافے یا تبدیلیوں سے متعلق فیصلہ معاشی حالات دیکھ کر کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں