دنیا بھر میں کورونا 1 لاکھ 82 ہزار زندگیاں لے گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک ہی روز میں مزید 763 ،فرانس میں 544، اسپین میں مزید 435 جبکہ اٹلی میں 437 ہلاکتیں ہوئیں۔جرمنی میں کورونا کا طوفان تھمتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تاہم اب تک جرمنی میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مریض سامنے آ چکے ہیں۔بیلجیئم میں مزید 264 اور ترکی میں 117 افراد انتقال کر گئے، ترکی میں مریضوں کی تعداد 98 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ بھارت میں مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی، بھارت میں 652 افراد جان سے جا چکے ہیں۔بنگلادیش ابتدا میں کورونا پر قابو پاتا ہوا نظر آ رہا تھا مگر وہاں بھی اب کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی دکھائی دیتی ہے، بنگلادیش میں کورونا کے 3 ہزار 772 کیس سامنے آ چکے ہیں۔یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا نے اس مرض پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس دنیا کے دیگر ملکوں سے بہت پہلے پہنچا مگر دونوں ملک اس پر قابو پانے میں کام یاب رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں