0

چین اپنی حساس لیبارٹریز کے معائنے کی اجازت دے، امریکا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حساس لیبارٹریوں کے معائنے کی اجازت دے۔مائیک پومپیو نے وائرس کے ووہان کی تجربہ گاہ سے لیک نہ ہونے کے دعوؤں کے حوالے سے کہا کہ یہ بات بڑی اہم ہے کہ ایسے مواد کو محفوظ طریقے سے ہینڈل کیا جائے تاکہ حادثاتی طور پر پھیلنے سے بچا جاسکے۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے کچھ روز قبل چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہلک کورونا وائرس ووہان کی لیب میں بنا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائرس چین کی لیب میں بنا اور پھر وہاں سے ایک شخص مارکیٹ گیا اور یہ وائرس پھیلتا چلا گیا۔تاہم چین نے اس الزام کی تردید کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں