0

امریکا میں 2 بلیاں کورونا وائرس سے متاثر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکا میں پہلی مرتبہ بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ریاست نیویارک میں جہاں مریضوں سے متعلق کورونا وائرس کی بدترین صورتحال ہے اب وہاں 2 پالتو بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔حکام کے مطابق ریاست نیویارک میں ایک بلی کا سانس میں تکلیف کے باعث ٹیسٹ کیا تو اس میں کورونا کی تشخیص ہوئی، تاہم اس گھر کا کوئی اور فرد وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ جبکہ دوسرے علاقے میں جس بلی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اس کا مالک اس بیماری سے متاثر ہو چکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں پالتو جانوروں کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔اس سے قبل نیویارک میں ایک شیر اور چیتے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں