0

ٹریفک پولیس کراچی کا ASI لٹ گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کراچی کے علاقے بن قاسم میں نامعلوم ملزمان ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سے سرکاری اسلحہ اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق بن قاسم شاہنواز گوٹھ میں ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی سکندر ڈیوٹی ادا کر کے واپس گھر آ رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسے دھکا دیا جس سے وہ گر گیا۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر اہلکار سے اس کا سرکاری پستول اور نقد رقم چھینی اور فرار ہو گئے۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں درج کر کے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں