0

پنجاب : کورونا مریض 4590، ہلاکتیں 56

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 590 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے اب تک صوبے میں 66 ہزار 30 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ شہریوں کی تعداد 772 تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 790 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں