0

کورونا، سارک رکن ملکوں کی ویڈیو کانفرنس آج

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کی تجویز پر کورونا وبا کی صورتحال پر سارک رکن ملکوں کی ویڈیو کانفرنس آج ہو گی۔ پاکستان کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ویڈیو کانفرنس میں سارک رکن ملکوں کے وزرا اور سینئر حکام شریک ہوں گے۔کانفرنس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے رکن ملک اپنے تجربات اور قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کانفرنس علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں