پنجاب: فیس میں رعایت کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کریں گے، کاشف مرزا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث نجی اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد رعایت کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نجی اسکولز فیس کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے پنجاب حکومت یہ فیصلہ واپس لے، کیوں کہ مستحق طلبا کی فیس ادائیگی کے لیے کورونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی تنخواہیں فکس ہیں اور ملک بھر میں 90 فیصد نجی اسکول عمارتیں کرائے پر ہیں، وزیراعظم پاکستان سے پرائیویٹ اسکولزکے لیے ’تعلیمی ریلیف پیکیج‘ کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے نجی اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں