بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔وادی کوئٹہ میں بدھ کو صبح سے بادلوں کا ڈیرہ تھا۔ مطلع ابرآلود ہونے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم بدھ کی شب تیز ہواؤں کے ساتھ کچھ دیر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) کو صوبے کے بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، بارکھان، ژوب، پشین ، دالبندین اور نوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں