0

چین ،صوبے ہیلونگ جیانگ میں کورونا وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں کورونا وائرس کی منتقلی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، حکام نے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن میں وائرس کی وباء وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہربن شہر میں نہ تو ایسی کسی گاڑی کے داخلے کی اجازت ہے جو مقامی طور پر رجسٹرڈ نہیں اور نہ کسی دوسرے علاقے کے مکینوں کو کسی رہائشی علاقے میں جانے کی اجازت ہے۔شہر میں پہلے ہی چین سے باہر یا پھر چین کے وبا ءسے متاثرہ علاقے سے آنے والوں کو کہا گیا تھا کہ وہ تنہائی اختیار کریں۔شہر میں عوامی اجتماع پر بھی پابندی ہے، ہربن میں مقامی منتقلی کے کورونا کے کیسز کی تعداد 52 ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں